ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار میں روزانہ 9 قتل ، اس سال ستمبر تک 1106 ریپ کیس

بہار میں روزانہ 9 قتل ، اس سال ستمبر تک 1106 ریپ کیس

Fri, 25 Dec 2020 21:07:47    S.O. News Service

پٹنہ ،25 ؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار میں جنوری سے ستمبر تک 2406 قتل ،ستمبر تک عصمت دری کے 1106 واقعات اور اوسطا ہر روز 9 قتل اور 4 عصمت دری کے معاملے رونما ہوتے ہیں یہ اعداد و شمار ایس سی آر بی یعنی اسٹیٹ کرائم ریکارڈ بیورو کے ہیں۔ ان اعدادوشمار کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ مجرموں نے اچھی حکمرانی کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ بہت سے تھانوں میں جرائم روکنے کے بجائے صرف جرائم رونما ہورہے ہیں ۔

وزیر اعلی نتیش کمار نے ایک ماہ میں 4 بار پولیس افسران کے ساتھ اعلی سطحی ملاقاتیں کیں۔ نئے پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے ، پھربھی یہی صورتحال ہے۔ جس کی وجہ سے اپوزیشن لیڈروںکو بھی موقع ملا ہے اور اپوزیشن لیڈر تیجشوی یادو وزیر اعلی نتیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔خود بہار حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا بحران کے دوران بھی مجرموں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ جنوری سے ستمبر 2020 تک کل 2406 قتل ہوئے ۔ اس اوسط کے مطابق روزانہ 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار بہار کے انتخابات سے پہلے کا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران یا انتخابات کے بعد کے اعداد و شمار ابھی تک نہیں آئے ہیں۔


Share: